پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی مجرمانہ غفلت سے کم نہیں، چوہدری سرور
لاہور( سپیشل رپورٹر)گو رنر پنجا ب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ انسان کے بیشتر مسائل اس کے اپنے ہی پیدا کئے ہوئے ہیں اگر جنگوں اور اسلحہ کی تیاری پر خرچ کیا جانے والا پیسہ انسانیت کی فلاح پر خرچ کیا گیا ہوتا تو آج انسان زیادہ خوشحال اور ترقی یافتہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی کے جدید دور میں بھی انسانوں کو پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی مجرمانہ غفلت سے کم نہیں اور اس مس¿لے کے حل کے لئے ہم سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے برطانیہ کے بشپ ٹونی رابنسن(Tony Robinson) کی قیادت میںآئے ہوئے 40رکنی وفد سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے گزشتہ روز گورنر ہاﺅس لاہور میں ان سے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ 80فیصد بیماریوں کی وجہ آلودہ پانی ہے اور اس مس¿لے کے حل کے لئے ملک بھر میں خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں فلٹریشن پلانٹس لگانے پر خصوصہ توجہ دی جا رہی ہے تاکہ قوم کے نونہالوں اورمستقبل کے معماروں کی صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مخیر حضرات کی طرف سے اس مہم میں شرکت کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ وہ قوم تب تک مسائل پر قابو نہیں پا سکتی جب تک وہ خود ان کے تدارک کے لئے اقدامات نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ غربت تمام مسائل کی جڑ ہے اور صاحب ثروت طبقے کا یہ حق ہے کہ وہ مستحق افراد کی فلاح کے لئے بھی بھر پور اقدامات کریں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اقلیتی برادری بالخصوص مسیحی ملک کی ترقی اور خوشحالی کے عمل میں پیش پیش ہیں اور مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کے ذریعے اپنا فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو تمام حقوق کی فراہمی موجودہ حکومت کے منشور کا حصہ ہیںاور اس مقصد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ہمارے ملک کو دھیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ، بدعنوانی کے خاتمے کے لئے انفرادی یا اجتماعی سطح پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ گورنر پنجاب نے اس مہم کی کامیابی کے لئے اپنے اسٹاف کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر ٹونی رابنسن(Tony Robinson) نے کہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے گورنر پنجاب کی طرف سے شروع کیا گیا یہ منصوبہ قابل تعریف ہے اور وہ عالمی سطح پر اس پروگرام کی کامیابی کے لئے مکمل تعاون کریں گے۔ انہوں نے گوجرہ کی مسیحی برادری کو صاف پینے کے پانی کے لئے فلٹریشن پلانٹس لگانے کے اقدام کو بھی سراہا۔
چودھری سرور