ڈپٹی چیف مکینکل انجینئر ویگن رﺅف شیخ کی گریڈ 18میں تنزلی کے احکامات
لاہور(سٹاف رپورٹر)عدالتی حکم کی روشنی میں وزارت ریلوے نے گریڈ 19کے آفیسرڈپٹی چیف مکینکل انجینئر ویگن رﺅف شیخ کی گریڈ 18میں تنزلی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ قواعد و ضوابط کے برعکس رﺅ ف شیخ کو ترقی سے نوازا گیا تھا جبکہ ان کی کارکردگی بھی صفر رہی تاہم ان کی ترقی کے حوالے سے عدالت میں کیس کئی عرصے سے زیر سماعت رہا اور عدالت نے ریلوے حکام کو رﺅف شیخ کی تنزلی کا حکم دیا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے رﺅف شیخ کو گریڈ 19سے گریڈ 18میں کردیا ہے اس سلسلے میں وزارت ریلوے نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔
احکامات