سوئی ناردرن لاہور ریجن میں1 ارب 80 کروڑ روپے کی گیس چوری پکڑی گئی
لاہور )کامرس رپورٹر( سوئی ناردرن کے لاہور ریجن میں جنوری 2014 میں ایک ارب 80 کروڑ روپے کی گیس چوری پکڑی گئی ۔ گیس چوری سوئی ناردرن کی جانب سے گیس چوروں کے خلاف کئے جانے والے کریک ڈاﺅن میں پکڑی گئی ۔ بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن کے باعث گیس چوری کی شرح میں چار فیصد تک کمی ہو گئی ۔ گھریلو صارفین کے سیکٹر میں 29 کروڑ روپے ، کمرشل سیکٹر میں 32 کروڑ روپے اور صنعتی سیکٹر میں ایک ارب 18 کروڑ روپے کی گیس چوری پکڑی گئی ہے ۔ گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن جی ایم محمود رضا احمد کی ہدایت پر ایگزیکٹو انجینئر طلعت محمود کی سربراہی میں کیا گیا ۔ دوسری جانب بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن کے باعث گیس چوری کی شرح 14 فیصد سے کم ہو کر 10 فیصد پر آ گئی ۔
گیس چوری