بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ اور پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فال مزید بڑھ گیا
لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ اور پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فال مزید بڑھ گیا جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کر دیا گیا شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر بارہ گھٹنے اور دیہی علاقوں میں اٹھارہ گھٹنے تک کر دیا گیا ۔بڑے شہروں میںرات کوایک بار پھر لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔ تاہم گزشتہ روز سے سوئی ناردرن کی جانب سے روش پاور پلانٹ اور فوجی کبیر والا پاور پلانٹ کو گیس کی فراہمی شروع کئے جانے سے آج دونوں پلانٹس سے پیداوار شروع ہو جائے گی جس سے بجلی کی پیداوار میں پانچ سو میگا واٹ کا اضافہ ہو گا ۔ سوئی ناردرن نے ٹیکسٹائل سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کرکے پاور سیکٹر کو گیس کی سپلائی بحال کی ہے ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 12640 میگا واٹ جبکہ پیداوار 8430 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 4210 میگا واٹ کا فرق رہا ۔
شارٹ فال