طالبا ن کے جنگ بندی اعلان کے بعد پورا ملک مقتل بن چکا ۔بابر اعوان
اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ طالبان کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد پورا پاکستان مقتل گاہ بن چکا ہے،حکومت عوام کو امن فراہم کرے یا مستعفی ہو جائے، وزیر اعظم طالبان کو کوئی اہمیت نہیں دے رہے، ڈیلی ویجز پر چلنے والی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، وزیر اعظم اگر مذاکرات کے ذریعے امن کے خواہاں ہیں تو مذاکراتی عمل کی قیادت خود کریں۔ وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ حکومت ملکی مسائل خصوصاً معیشت، امن و امان، گیس کی لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بحران کو فالو کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طائر لا ہوتی نے الیکشن کے دنوں یں وعدہ کیا تھا کہ وہ اشیاءخرد نوش کی قیمتوں کو 90کی دہائی میں واپس لے آئیں گے لیکن اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی جانب سے سیز فائر کے بعد پورا ملک مقتل گاہ بن چکا ہے لیکن حکمران سب اچھا ہے کی راگ الاپ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ڈیلی ویجز پر چل رہی ہے ان کے پاس نہ تو کوئی پلان ہے اور نہ ہی کوئی ویژن ہے جن پر عمل کر کے وہ ملک کو بحرانوں سے نکال سکیں۔
بابر اعوان