حکومت اور اپوزیشن کا جستس (ر)رانا بھگوان داس کو چیف الیکشن کمشنر بنانے پر اتفاق

حکومت اور اپوزیشن کا جستس (ر)رانا بھگوان داس کو چیف الیکشن کمشنر بنانے پر ...

      اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)حکومت اور اپوزیشن نے جسٹس(ر) رانا بھگوان داس کو چیف الیکشن کمشنر بنانے پر اتفاق کر لیا،تقرری میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا فیصلہ،ترامیم (آج) قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر اسحاق ڈار نے وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے رابطہ کیا ہے۔ٹیلی فونک رابطے میں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماو¿ں نے سپریم کورٹ کے سابق جج رانا بھگوان داس کو نیا چیف الیکشن کمشنر بنانے پر اتفاق کیا ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ جسٹس(ر) رانا بھگوان داس کی تقرری میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لئے متعلقہ قوانین میں تبدیلی کی جائے گی اس مقصد کے لئے (آج) جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ترامیم پیش کئے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ جسٹس(ر) فخر الدین جی ابراہیم کے مستعفی ہونے کے بعد جسٹس تصدق جیلانی بطور قائم مقام چیف الیکشن کمشنر فرائض سر انجام یتے رہے ہیں اور ان کے چیف جسٹس بننے کے بعد جسٹس ناصر الملک قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

بھگوان داس

مزید : صفحہ اول