آشیانہ اقبال میں کم آمدنی والے افراد کے لیے 10ہزار گھر تعمیر کئے جائےں گے

آشیانہ اقبال میں کم آمدنی والے افراد کے لیے 10ہزار گھر تعمیر کئے جائےں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

            لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آشیانہ ہاﺅسنگ پراجیکٹ کا مقصد کم آمدن والے بے گھر افرادکا اپنی چھت کا خواب پورا کرنا ہے- آشیانہ قائد میں سینکڑوں بے گھر افراد کو اپنی چھت فراہم کی گئی ہے اوراب آشیانہ اقبال پر بھی جلد کام کا آغاز کیا جا رہاہے - آشیانہ اقبال میں کم آمدن والے بے گھر افراد کو رہائش کی فراہمی کے لئے 10ہزار گھر تعمیر کئے جائیں گے- آشیانہ ہاﺅسنگ پراجیکٹ کا آغاز سابق دو ر میں کیا گیا اور لاہور کے بعد آشیانہ سکیموں کا دائرہ کار دیگر بڑے شہروں تک بڑھایا گیاہے - آشیانہ ہاﺅسنگ سکیمیں پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بنائی جائیںگی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان سکیموں سے فائدہ ا ٹھا سکیں- وزیراعلی نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکیموں میں اوورسیز کے لئے پلاٹس مختص کرنے کا کوٹہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان سکیموں کا بنیادی مقصد کم آمدن والے طبقات کو گھروں کی فراہمی ہے اورتمام ہاﺅسنگ سکیموں کے لئے یکساں طریقہ کار اختیار کیا جانا چاہےے کیونکہ کم آمدن والے تمام طبقات کا آشیانہ ہاﺅسنگ سکیموں پر پورا حق ہے- وزیراعلیٰ نے آشیانہ فیصل آباد اور ساہیوال کےلئے پلاٹوں اور گھروں کی قرعہ ا ندازی اور الاٹمنٹ کا جائزہ لینے کےلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دےنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ےہ کمیٹی تمام امو ر کا جائزہ لے کر جلد رپورٹ پیش کرے گی جس کی روشنی میں دوبارہ قرعہ اندازی او رالاٹمنٹ کرائی جائے گی-وہ آشیانہ ہاﺅسنگ سکیموں کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آشیانہ ہاﺅسنگ پراجیکٹ وسائل عوام پر خرچ کرنے کا بے مثال منصوبہ ہے -جس کے ذرےعے بے گھر افراد کا اپنی چھت کا خواب پورا ہورہاہے- آشیانہ ہاﺅسنگ سکیموں میں بہترین او ر معیاری رہائشی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہےں- انہوںنے کہاکہ آشیا قائد کی کامیابی کے بعد لاہو ر میں ائیر پورٹ کے نزدیک آشیانہ اقبال پر بھی بہت جلد کام کا آغاز کیا جا رہا ہے او رےہاں اےسے کم آمدنی والے خاندانوں کےلئے 10ہزا ر گھر تعمیر کئے جائیں گے جو کراےوں پر رہنے کے لئے مجبور ہیں۔آشیانہ ہاﺅسنگ پراجیکٹ میں شفافیت ، میرٹ اور معیار کو بنیاد بنایا گیاہے جو کہ پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے آئندہ بھی شفافیت ،میرٹ اور معیار کو ہی ترجیح دی جائے گی-انہوںنے کہا کہ آئندہ ساڑھے چا رسالوں میں آشیانہ ہاﺅسنگ پراجیکٹ کا دائرہ کار پنجاب کے دیگر شہروں میں پھیلا دیں گے- وزیراعلیٰ نے فیصل آباد اور ساہیوال کی آشیانہ ہاﺅسنگ سکیموں کے گھروں اور پلاٹس کی الاٹمنٹ اور قرعہ اندازی کے عمل کا بغور جائزہ لینے کے بعد عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دےنے کا اعلان کیا اور اوورسیز کے لئے پلاٹس کا کوٹہ منسوخ کرنے کا حکم دیا- انہوں نے کہاکہ گھروں اور پلاٹس کی الاٹمنٹ اور قرعہ اندازی کے لئے یکساں طریقہ کار اپنایا جائے تاکہ کسی شک وشبہ کی گنجائش نہ رہے اور کوئی انگلی نہ اٹھا سکے-

مزید :

صفحہ اول -