طواف کعبہ کیلئے تیار کئے جانیوالے پل کی زیریں منزل تیار ہوگئی

طواف کعبہ کیلئے تیار کئے جانیوالے پل کی زیریں منزل تیار ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مکہ مکرمہ (لاہور ڈویلپمنٹ سیل) طواف کعبہ کے لئے تیار کئے جانے والے دو منزلہ عارضی پل کی بالائی منزل کے بعد زیریں منزل بھی تیار ہوگئی ہے جسے بہت جلد استعمال کے لئے کھول دیا جائے گا - اس پل کی زیریں منزل پر جانے کے لئے مسجد الحرام کے گراﺅنڈ فلور اور بیرونی صحن سے راستے بنائے گئے ہیں اور یہا ں روشنی ‘ ہوا کے گزر ‘نکاسی آب اور طواف کرنے والوں کی حفاظت کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں -اس پل کی بالائی منزل 12میٹر چوڑی اور سطح زمین سے 13میٹر بلند ہے جسے وہیل چیئر استعمال کرنے والوں اور بزرگوں کے لئے آٹھ ماہ قبل گزشتہ سال جولائی میں کھولا گیا تھا -یہاں جانے کا راستہ مسجد الحرام کی پہلی منزل پر بنایا گیا ہے -اس عارضی پل کا رقبہ تین ہزار مربع میٹر ہے اور اس کی دونوں منزلوں پر ایک گھنٹے کے دوران پانچ ہزار افراد طواف کر سکیں گے -
پل تیار

مزید :

علاقائی -