لا پتہ افراد کو پیش کرنے کے لیے کمیشن نے اھکامات جاری کر رکھے ہیں ۔جسٹس میاں ثاقب نثار

لا پتہ افراد کو پیش کرنے کے لیے کمیشن نے اھکامات جاری کر رکھے ہیں ۔جسٹس میاں ...

               اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عابد شریف اور منصور مہدی لاپتہ کیس میں کہا ہے کہ لاپتہ افراد کو پیش کرنے کے لئے کمیشن نے احکامات جاری کررکھے ہیں ہم اس بات کا انتظار کریں گے اور تین ہفتوں بعد کیس کی سماعت کریں گے۔جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے جمعرات کے روز مقدمے کی سماعت کی ۔اس دوران آمنہ مسعود جنجوعہ نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی بارے قائم کمیشن نے حساس اداروںکو حکم دے رکھا ہے کہ مذکورہ بالا دونوں لاپتہ افراد کو کمیشن کے روبرو پیش کیا جائے جس پر عدالت نے کہا کہ ہم اس معاملے کا انتظار کریں گے ۔عدالت نے سماعت تین ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی ۔

 ثاقب نثار

مزید : صفحہ اول