مردہ جلا کر راکھ ضائع نہ کریں،ہیروں کی شکل میں محفوظ بنانے کا طریقہ ایجاد

مردہ جلا کر راکھ ضائع نہ کریں،ہیروں کی شکل میں محفوظ بنانے کا طریقہ ایجاد
مردہ جلا کر راکھ ضائع نہ کریں،ہیروں کی شکل میں محفوظ بنانے کا طریقہ ایجاد
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سوئیٹزر لینڈ کی ایک کمپنی الگورڈینزا نے مردوں کو ہمیشہ کےلئے محفوظ بنانے کا ایک منفرد طریقہ ایجاد کیا ہے جس کے تحت جلائے جانے والے مردوںکی راکھ (ارتھی) کو مختلف طریقوں سے کیمیکل لگا کر اور دیگر انداز سے ہیرے کی شکل میں ڈھال لیا جاتا ہے یوں آپ اپنے مر جانے والے رشتہ داروں کو ہمیشہ کےلئے محفوظ بھی کر سکتے ہیں اورہیروں کے مالک بھی کہلا سکتے ہیں۔اس کمپنی نے جو طریقہ کار اپنایا ہے وہ ہیرے بنانے اور تراشنے والی عام کمپنیوں سے زیادہ مختلف نہیں ہیں۔ماہرین کا اس بارے میں خیال ہے کہ انسانی جسم میں بھی چودہ فیصد کاربن پایا جاتا ہے اس لئے مردہ جسم کی راکھ کو کیمیائی مراحل سے گزار کر باآسانی ہیرے کی شکل دی جا سکتی ہے۔انسانی جسم کی راکھ میں موجود کاربن عام کاربن کی نسبت زیادہ ٹھو س ہوتا ہے۔فرانسیسی کمپنی نے ارتھی سے بنائے جانے والے ہیروں کی قیمت بھی نہایت مناسب رکھی ہے،یعنی اس کمپنی کے صارفین 45سو سے 20ہزار ڈالر خرچ کر کے اپنے مر جانے والے عزیز و اقارب کو ان ہیروں کی شکل میںہمیشہ کےلئے اپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں ۔یوں وہ اپنے مرحومین کو عمر بھر اپنے سامنے پائیں اور کوئی بھی خاندان اپنے آباو¿ اجداد کی یاد نسل در نسل ہیروں کی شکل میں اپنے پاس محفوظ پا سکتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -