چیف سیکرٹری نے سول سیکرٹریٹ کی سیکیورٹی سخت کرنےکے احکامات جاری کر دیئے

چیف سیکرٹری نے سول سیکرٹریٹ کی سیکیورٹی سخت کرنےکے احکامات جاری کر دیئے

لاہور (کامرس رپورٹر ) چیف سیکرٹری نے دہشت گردی کے خدشہ کے پیش نظر سول سیکرٹریٹ کی سیکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ چیف سیکرٹری نے ہدایات جاری کی ہیں کہ سول سیکرٹریٹ کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں سول سیکرٹریٹ آنیوالے سائلین اور سرکاری ملازمین کی سخت چیکنگ کی جائی اور تلاشی لی جائے اس حوالے سے سرکاری ملازمین و سائلین سیکیورٹی حکام سے تعاون کریں سیکرٹریٹ کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی تعداد میں ابھی اضافہ کیا جائے۔

مزید : علاقائی