پوسٹل ملازمین کو رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہیں،عالم دادلالیکا

پوسٹل ملازمین کو رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہیں،عالم دادلالیکا

لاہور(جنرل رپورٹر) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات میاں عالم دادلالیکا نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ انتظامیہ اور پوسٹل ملازمین عوام کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہیں‘ملازمین کو رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے بھی کوششیں کی جاری ہیں۔وہ پاکستان پوسٹ سنٹرل پنجاب سرکل کے زیر اہتمام کینٹ پوسٹ ویسٹ ہاﺅس میں پوسٹل ملازمین میں موٹر سائیکل تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر ملازمین میں 222 موٹر سائیکلیں تقسیم کی گئیں۔تقریب میں پوسٹ ماسٹر جنرل فقیر سید شہریارالدین پوسٹ ماسر جنرل سنٹرل پنجاب مسز روبینہ طیب و دیگر اعلی افسران بھی شریک تھے۔

مزید : علاقائی