چینی کمپنی سے فراڈ کے ملزم کی درخواست ضمانت پرفریقین کونوٹس

چینی کمپنی سے فراڈ کے ملزم کی درخواست ضمانت پرفریقین کونوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سردار شمیم احمد خان نے ٹھیکے کی مد میں چائنا کی کمپنی کے ایک لاکھ 25 ہزارڈالرخورد برد کرنیوالی پاکستانی فرم کے مالک کی درخواست ضمانت پرفریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے 17 مارچ کوجواب طلب کرلیا۔پاکستانی ٹھکیدار اسد سلمان حیدر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس نے ایک عمارت کی تعمیر کیلئے چائنا انٹرنیشنل الیکٹرک انجینئرنگ کمپنی کے ساتھ ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر کا معاہدہ کیامگرکمپنی نے بغیر کسی وجہ کے ٹھیکہ منسوخ کردیا جو معاہدے کی خلاف ورزی ہے نہ صرف ےہی بلکہ دوسال بعد ےہ مقدمہ بھی درج کروادیا جوبد نیتی پر مبنی ہے لہذا عدالت ضمانت منظور کرے۔
چینی کمپنی سے فراڈ

مزید :

علاقائی -