پولیس نے ملزم سنی خان کے گھرسے ایک ڈائری قبضے میں لے لی

پولیس نے ملزم سنی خان کے گھرسے ایک ڈائری قبضے میں لے لی

لاہور( کر ائم سیل)جو ہر ٹاؤن انویسٹی گیشن انچارج عمران یاسین نے پولیس کے ہمراہ ملزم سنی خان کے گھر کی تلاشی کے دوران انکے کمرہ سے ایک ڈائری قبضے میں لے لی ہے جس میں ملزمہ کے لکھے گئے خطوط ملے ہیں ۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کے لکھے گئے چند خطوط میں اس نے اپنی ایک سہیلی کے نام لکھا تھا کہ خاونداور اسکے رشتہ داروں کے طعنوں ،خاوند کی بے روزگاری اورنشہ کا عادی ہونے کی وجہ سے وہ بے حد پریشان ہے، طلاق بھی نہیں لے سکتی کیونکہ بوڑھے والدین یہ صدمہ برداشت نہیں کرسکتے ۔ پولیس نے بتایا کہ گھر کے اندر لاکھوں روپے مالیت کی دو گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ محلے داروں نے بیانات قلمبند کروائے کہ ایک ماہ قبل پولیس پارٹی نے تین مرتبہ سنی خان کے گھر ریڈ کئے تھے اور اسکے بھائی ابوزر کو بھی گرفتار کیا تھا جس کے بعد پولیس مختلف پہلوؤں پر سوچنے پر مجبور ہوچکی ہے کہ بسمہ نے خاوند کی بے روزگاری سے تنگ آکر بچوں کو قتل نہیں کیا توپھر قتل کے اصل محرکات کیا ہیں

مزید : علاقائی