ڈاکٹرز کیخلاف براہ راست مقدمات درج کرنے کے کیخلاف درخواست دائر

ڈاکٹرز کیخلاف براہ راست مقدمات درج کرنے کے کیخلاف درخواست دائر

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) ہیلتھ کئیرکمیشن سے رجوع کئے بغیرمبینہ غفلت کے مرتکب ڈاکٹروں کیخلاف براہ راست مقدمات درج کرنے کے اقدامات کیخلاف ڈاکٹرز تنظیموں نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشنز کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہیلتھ کئیر کمیشن کے قیام کے بعد مبینہ غفلت کے مرتکب کسی بھی ڈاکٹر کے خلاف پولیس مقدمہ درج کرنے کا کوئی اختیار نہیں رکھتی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس حکومتی دباﺅمیں آ کر قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے سیاسی بنیادوں پر ڈاکٹروں کو ہراساں کرنے کے لئے براہ رست مقدمات درج کرنے میں مصروف ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہیلتھ کئیر کمیشن کو نظر انداز کرکے مبینہ غفلت کے مرتکب ڈاکٹروں کیخلاف براہ راست مقدمات درج کرنے کے حوالے سے پولیس کا یہ اقدام غیر آئینی اور غیر قانونی ہے لہذا عدالت پولیس کے ان اقدامات کیخلاف احکامات جاری کرے۔

براہ راست مقدمات

مزید : علاقائی