گنگا رام ہسپتال کے قریب واقع پولیس چوکی ختم کرنے کی ہدایات

گنگا رام ہسپتال کے قریب واقع پولیس چوکی ختم کرنے کی ہدایات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم سےل)ڈاکٹر صاحبان کی مسلسل شکایات پر ایس پی سول لائنز نے گنگا رام ہسپتال کے قریب واقع پولیس چوکی ختم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔اب ہسپتال کی سکیورٹی کے تمام تر معاملات تھانہ سول لائنز سے کنٹرول کئے جائیں گے۔تفصیلا ت کے مطابق ایس پی سول لائنز عمر ریاض چیمہ نے ڈاکٹر حضرات کی جانب سے گنگا رام ہسپتال کی ایمرجنسی کے 200میٹر میں واقع پولیس چوکی پرمامور اہلکاروں کے حوالے سے ،مختلف شکایات کو بنیاد بنا کر چوکی ختم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔تاہم انہوں نے حکم دیا ہے کہ ہسپتال کی سکیورٹی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔حکم نامے کے مطابق اب تھانہ سول لائنز سے ہسپتال کے تمام معاملات کو دیکھا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -