وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا سعودی شہزادہ عبدالرحمن الفیصل کے انتقال پر اظہارتعزیت

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا سعودی شہزادہ عبدالرحمن الفیصل کے انتقال پر ...

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل کے بڑے بھائی شہزادہ عبدالرحمن الفیصل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں شہزادہ عبدالرحمن الفیصل کے درجات کی بلندی اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے شاہی خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں

مزید : علاقائی