نائیجرین نژاد برطانوی خاتون کی پانچویں شادی ناکام ہو گئی

نائیجرین نژاد برطانوی خاتون کی پانچویں شادی ناکام ہو گئی

لندن (بیورورپورٹ)یوکے بارڈر ایجنسی نے ایک نائیجرین نژاد برطانوی خاتون کو رجسٹری برانچ میں اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ اپنی پانچویں شادی رچانے کے لیے دولہن بنی بیٹھی تھی مذکورہ خاتون ایک پاکستان طالبعلم سے شادی رچانے کے لیے رجسٹری برانچ پہنچی تو پولیس کے ہتھے چڑھ گئی یوکے بارڈر ایجنسی کے مطابق مذکورہ خاتون غیر ملکی تارکین وطن کو برطانیہ میں مستقل سکونت دلوانے کے لیے بھاری معاوضہ لیکر شادی رچاتی اور کچھ عرصہ بعد وہ طلاق لیکر کسی دوسرے سے شادی رچا لیتی پاکستانی طالبعلم کو وطن واپس ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے جبکہ مذکورخاتون کو جیل بھیج دیا گیا ۔

مزید : علاقائی