ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم
لاہور(کر ائم سےل) صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاروں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گلبرگ میں ڈاکوﺅں نے عمر عاشق سے 8لاکھ 5ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیا ۔ شاہدرہ میں مسلح ڈاکوﺅں نے شاہد زمان کے دفتر میں گھس کر سکیورٹی گارڈز اور عملے کو یر غمال بنا کر 15لاکھ 24ہزار روپے مالیت کی نقدی ،موبائلز اور بیٹریاں لے گئے ۔ جبکہ شاد باغ میں ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر اسحاق کی دکان سے 4لاکھ 20ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل، نواب ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے گل حسن سے 3لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات ، ڈیفنس اے میں ڈاکوﺅں نے تجمل کے گھر گھس کر اہل خانہ سے 4لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات وغیرہ چھین لیے ، باغبانپورہ میں ڈاکوﺅں نے شوکت سے 2لاکھ 40ہزار روپے مالیت کی نقدی ،شمالی چھاﺅنی میں ڈاکوﺅں نے قمر سے 2لاکھ 22ہزار روپے مالیت کی نقدی ،لٹن روڈ میں ڈاکوﺅں نے مبین اشرف سے 2لاکھ 56ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات لوٹ لیے ،جبکہ داتا دربار میں ڈاکوﺅں نے اویس سے 85ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،راوی روڈ میں ڈاکوﺅں نے ندیم سے 30ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،گجر پورہ میں ڈاکوﺅں نے الماس سے 24ہزار روپے مالیت کی نقدی ،اقبال ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے عامر سے 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ڈاکوﺅں نے آصف 20ہزار روپے مالیت کی نقدی ،مناواں میں ڈاکوﺅں نے زکریا سے 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،جنوبی چھاﺅنی میں ڈاکوﺅں نے محسن سے 91ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،گارڈن ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے ڈاکٹر انعم سے 25ہزار روپے مالیت ی نقدی و موبائل چھین لیا ۔مصری شاہ میں علی قدوسی ،گجر پورہ میں مظہر عباس ،ٹاﺅن شپ میں ندیم عبید،سٹی رائیونڈ میں طارق کی گاڑیاں جبکہ ہربنس پورہ میں عمر،ڈیفنس بی میں طاہر،ٹاﺅن شپ میں نوید،چوہنگ میں ریاض ،نواں کوٹ میں خرم ،اسلام پورہ میں فیصل،لاری اڈا میں ندیم گڑھی شاہو میں ارشدکی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔