کراچی لیاری مین فائرنگ اور دستی بم حملوں میں 2افراد جاں بحق 3زخمی
کراچی(آن لائن)کراچی کے علاقے لیاری میں فائرنگ اور دستی بم حملوں کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ریسکیو زرائع کے مطابق لیاری جنرل ہسپتال کے قریب نامعلوم افرادہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوطبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا،جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے،جبکہ لیاری کے علاقے حاجی کیمپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔لیاری کے علاقے کشتی چو ک پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص چل بسا جسے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
کراچی