ریاست مخالف طالبان کے حق میں بیان بازی پر پابندی لگائی جائے،حامد رضا
لاہور(سٹاف رپورٹر)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بے گناہوں کو شہید کرنے کا کوئی شرعی جواز نہیں ہے۔ ریاست مخالف طالبان کے حق میں بیان بازی پر پابندی عائد کی جائے۔ ریاست کے باغیوں کی حمایت کرنے والوں کے خلاف غداری کے مقدمات درج کیے جائیں۔ پچاس ہزار سے زائد پاکستانیوں کے قاتلوں سے مذاکرات سے انتہاپسندی کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔ طالبان کی حمایت پاکستان کی مخالفت کے مترادف ہے۔ حکمران محفوظ اور عوام غیرمحفوظ ہو چکی ہے۔ آئین توڑنے پر مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانا اور آئین کے باغیوں سے مذاکرات کرنا دوغلی پالیسی ہے۔ سمیع الحق اور منور حسن کو مرنے نہیں مارنے والوں سے ہمدردی ہے۔ ایسا طرزعمل افسوسناک اور المناک ہے۔ طالبان کی حمایت کرنے والوں کے پاس کوئی ٹھوس دلیل نہیں ہے۔
حامد رضا