سفاک ماں کے ہاتوں قتل ہونیوالے معصوم بچے سپرخاک پولیس اصل حقائق جاننے میں نا کام
لاہور( شعےب بھٹی ) جوہر ٹاﺅن کے علاقہ میں غربت اور بے روز گاری سے دلبر داشتہ ہو کر سنگدل سفاک ماں کے ہا تھوں قتل ہو نے والے دونوں معصوم بچوں کو رات گئے آہوںاور سسکےوں کے سا تھ مقا می قبر ستا ن مےں درجنوں سو گواروں کی مو جو دگی مےں سپر د خا ک کر دےا گےا جبکہ انو ےسٹی گےشن پولےس اصل حقا ئق جاننے مےں نا کام ہو گئی ۔بتایا گیا ہے کہ جوہر ٹاﺅن کے علاقہ ای بلاک کے رہائشی اکرم نے اپنی 25سالہ بیٹی بسمہ کی شادی 4سال قبل 228ای جوہر ٹاﺅن کے رہائشی سنی خان سے کی تھی جس سے اس کے بطن سے بیٹی مناحل اور بیٹا محمد یوسف پیدا ہوئے ۔ جوہر ٹاﺅن پولیس کے مطابق گزشتہ روز ای بلاک جوہر ٹاﺅن کے رہائشی اکرم نے بتایا کہ اس کی بیٹی کے سسرال والوں نے اس کو فون کرکے بتایا کہ اس کے نواسے اور نواسی کی طبعیت خراب ہو گئی ہے وہ ان کو ہسپتال لے کر جا رہے ہیں جس پر وہ فوری طور پر جناح ہسپتال پہنچ گیا جہاں اس کی بیٹی اور اس کا شوہر پہلے سے ہی دونوں بچوں کے ہمراہ موجود تھے ۔ہسپتال میں ڈاکٹروں نے دونوں بچوں کی موت کی تصدیق کر دی جس پر وہ بچوں کو مردہ حالت میں لیکر گھر پہنچ گئے ۔محمد اکرم نے بسمہ سے موت کے اصل حقائق معلوم کرنے کے لئے پوچھ گچھ کی تو اس نے اپنے گھناﺅنے جرم کو قبول کرتے ہوئے دونوں بچوں کو قتل کرنے کی داستان سنائی ۔ ملزمہ کے والد اکرم نے ون فائیو پر پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی بیٹی نے اپنی بچوں کو بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا ہے جس پر تھانہ جوہر ٹاﺅن کی پولیس اور اعلیٰ افسران موقع پرپہنچ گئے ۔ پولیس نے ملزمہ ا ور اس کے شوہر سنی خان کو گرفتار کرکے جائے وقوعہ سے ضروری شواہد اکٹھے کرکے معصوم بہن بھائیوں کی لاشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے مےںجمع کروا دیںمگر ملز م اور ملز مہ کے گھر والوں نے پوسٹ ما رٹم کر وا نے سے انکا ر کر دےا اوردونوں بچوں کو رات گئے مقا می قبر ستا ن مےں سپر د خا ک کر دےا گےا ۔