2لڑکیاں سہاگ کا جوڑا پہنے پیا گھر سدھارنے کے بجائے دنیا چھوڈ گئیں

2لڑکیاں سہاگ کا جوڑا پہنے پیا گھر سدھارنے کے بجائے دنیا چھوڈ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ملک خیام رفیق)صو با ئی دارالحکومت میں دو مختلف واقعات میں دو نو جوان لڑ کیاں سہاگ کاجوڑا پہنے پیا گھر سدھار نے کا بجائے دنیا ہی چھوڑ گئیں ۔انا ر کلی کی گو شی مبینہ طور پرچھت سے گر کر ہلاک ہو ئی جبکہ شا ہدرہ کی صا ئمہ کو نا معلوم افراد نے قتل کر دیا ۔لاہور پو لیس نے دونوں واقعات کے مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیو ا نا ر کلی کے علاقہ میں ایک مشہور پلازہ کے سا منے واقع گلی میں ا نا ر کلی با زا رکا دکا ن دار نفیس نا می شخص رہا ئش پذ یر ہے۔اس کی 22 سا لہ بیٹی گو شی کی ایک روز بعد شا دی تھی،وہ رات گئے اپنے گھر کی دوسر ی منزل سے گر کر پر ا سرار طور پر ہلاک ہوگئی ،اسے طبی ا مداد کے لئے میو ہسپتا ل لے جا یا گیا جہا ں پر وہ جا نبر نہ ہو سکی، موت کی اطلاع ملتے ہی خوشیوں بھرے گھر میں کہرام بر پا ہو گیا ۔متوفیہ کے والد نے روزنا مہ پا کستان سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ میر ی بیٹی ہمسا ئیوں کے گھر میں گئی تھی، اپنے گھر کی چھت پر آتے ہوئے نیچے گر گئی ۔میری بیٹی کی ایک روز بعد شا دی تھی جس کے انتظاما ت مکمل تھے لیکن شا ید قدرت کو منظور نہ تھا۔دوسر ے واقعہ میں شا ہدرہ کے علا قہ فضل پارک کے رہا ئشی شفیع کی بیٹی 20سالہ صا ئمہ کی دودن بعد شا دی تھی کہ گزشتہ روز را ت گئے نا معلوم افراد نے مکا ن کی چھت پراس کو پھندا دے کرقتل کر دیا ،جس سے خو شیوں بھر ے گھر میں صف ما تم بچھ گئی۔مقتولہ کے والد شفیع نے روز نا مہ پا کستان کو بتا یا کہ میر ی بیٹی تہجد کی نماز ادا کر نے کے لئے چھت پر گئی تھی ،جب صبح تک نیچے نہ آئی تو ہم دیکھنے کے لئے اوپر گئے تو اس کے گلے میں پھندا تھا اور وہ نہ جا نے کب کی دم توڑ گئی تھی۔ ابھی ہم ایک دن قبل ہی اس کے جہیز کا سا مان گھر لے کر آئے تھے ،ہمیں کیا معلوم تھا کہ رخصتی سے قبل ہی وہ دنیا سے چلی جا ئے گی۔ پولیس نے دونوں لاشیں اپنے قبضہ میں لیتے ہو ئے پوسٹ ما رٹم کے لئے مر دہ خا نہ میں جمع کر وا دی ہیں، جبکہ پو لیس کا کہنا ہے کہ کیسوں کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہے میں

مزید :

علاقائی -