سابق سیاستدانوں، صنعتکاروں اور ریٹائرڈ بیوروکریٹس کانیا تھنک ٹینک بن گیا

سابق سیاستدانوں، صنعتکاروں اور ریٹائرڈ بیوروکریٹس کانیا تھنک ٹینک بن گیا

لاہور (سپیشل رپورٹر ) انسٹیٹیوٹ فارپالیسی ریفارمز کے نام ملک میں ایک نئے آزاد ا ور غیر جانبدار تھنک ٹینک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ملک کے سابق سیاستدانوں، صنعتکاروں اور ریٹائرڈ بیوروکریٹس کی طرف سے بنائے گئے اس تھنک ٹینک کے چیئرمین سابق وزیر تجارت ہمایوں اختر خان اور مینجنگ ڈائریکٹر سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیط پاشا ہیں۔ سابق بیوروکریٹ اشرف ایم حیات کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، سابق وزیر ہارون اختر خان اور ماہر معاشیات خالدہ غوث کو ڈائریکٹرزنامزد کیا گیا ہے۔ آئی پی آر کی تقریب رونمائی کے موقع پر ” پاکستان “ کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی‘ عارف نظامی اور سنئیر صحافی بھی موجود تھے۔۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ہمایوں اختر خان نے بتایا کہ تھنک ٹینک میں بطور ایڈوائزر ڈاکٹر عطاءالرحمن،عبداللہ حسین ہارون،لیفٹیننٹ جنرل (ر) سکندر افضل،سلمان اکرم راجہ،عبداللہ یوسف،شکیل درانی،منور بصیر احمد،تسنیم نورانی،ڈاکٹر اقرار احمد خان،ڈاکٹر منظور احمد اور ڈاکٹر عابد سلہری کو شامل کیا گیا ہے۔ سابق وزیر خزانہ داکٹر حفیظ اے پاشا نے جولائی 2013ءسے دسمبر 2013ءتک کی حکومت کی اقتصادی کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے دہشت گردی،توانائی اور معیشت میں اچھے اقدامات کئے لیکن بدقسمتی سے پاکستان کی معیشت اس سے خاطر خواہ فائدہ نہ اٹھا سکی۔

مزید : انسانی حقوق