حکومت دہشتگردی کے خاتمے کےلئے ٹھوس فیصلے کرے تاجر تنظیمیں

حکومت دہشتگردی کے خاتمے کےلئے ٹھوس فیصلے کرے تاجر تنظیمیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

       لاہور ( اسد اقبال)تاجر تنظیمو ں کے رہنماﺅ ں نے وفاقی دارالحکو مت سمیت ملک کے بیشتر حصو ں میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں جاری امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے باعث قوم تذبذب کاشکار جبکہ غیر ملکی سر مایہ کاری کا عمل رکنے سے معیشت کا جنازہ نکل رہا ہے۔سیاسی جما عتیں دہشت گردی کے واقعات پر سیاست کرنے کی بجائے ملک کو ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے بچائے۔ قوم ملک دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کےلئے متحد ہے جبکہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ٹھوس فیصلے کرے۔ ان خیا لا ت کا اظہار صدر سمال ٹر یڈرز بابر بٹ ، مسلم لیگ (ن)ٹر یڈرز ونگ کے سینئر نائب صدر ابو ذر غفاری ، پاکستان فلو ر ملز ایسو سی ایشن کے مر کزی رہنماءعاصم رضا ، گلبر گ بورڈ کے تاجر رہنماءندیم سر ور جنجو عہ اور قو می تاجر اتحاد کے صدر سلیم بٹ نے پاکستان سے کیا ۔ تاجر رہنماﺅ ں کا کہنا تھا کہ دہشت گر دی کے واقعات نے پاکستان کی بین الا قوامی سطح پر ساکھ متا ثر کر رکھی ہے جبکہ ملکی و غیر ملکی سر مایہ کاری کا عمل بھی نہ ہو نے کے بر ابر رہ گیا ہے کیو نکہ امن و امان کی غیر یقینی صو رتحال کے باعث عوام کے سر وں پر خو ف کے بادل منڈلا رہے ہیں۔انھو ں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے حکومت کو موثر اقدامات کرنے ہونگے۔ ملک کو اس وقت بیرونی سرمایہ کاروں کی اشد ضرورت ہے جس کیلئے دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام اور سیکورٹی کے معاملات کو بہتر کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن ہو گا تو بیرونی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی اور معیشت مضبوط ہو گی۔رہنماﺅ ں کا کہنا تھا کہ وفا قی دارالحکو مت میں دہشت گردی کا واقعہ سیکیو رٹی ایجنسیو ں کے لیے لمحہ فکریہ ہے حکومت دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے فیصلہ کو حتمی شکل دے ۔انھو ں نے کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات کی بجائے ان کے خلاف کارروائی کرنا ہو گی۔۔قوم اور تاجر برادری حکو مت کے ساتھ ہے ۔
تاجرتنظیمیں

مزید :

صفحہ آخر -