کب بنے گا ان کا پاکستان

کب بنے گا ان کا پاکستان
کب بنے گا ان کا پاکستان

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شہزادہ مظہرنے پنجاب کے ہزاروں سرکاری چوکیداروں کو تین سو روپے ماہانہ تنخواہ دینے کیخلاف دائر درخواست پر حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے۔انجمن چوکیداران پنجاب کے وکیل اشتیاق چوہدری نے عدالت کے روبرودلائل دیتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب دیہات میں سرکاری چوکیداروں کوآج بھی تین سو روپے ماہانہ تنخواہ ادا کر رہی ہے۔ حکومت کا یہ اقدام مزدور کی کم از کم اجرت دس ہزار مقرر کرنے سے متصادم ہے۔قلیل ترین تنخواہ پرکام کرنیوالے سرکاری چوکیدار فاقہ کشی پر مجبور ہیں لہذا عدالت سرکاری چوکیداروں کی تنخواہیں بڑھانے کے احکامات جاری کرے۔عدالتی حکم کے باوجودمتعلقہ محکموں کی جانب سے جواب داخل نہ کرایا گیا۔جس پر دفاضل عدالت نے حکومت پنجاب کو 15اپریل کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزید : انسانی حقوق