یورپ میں ہر تیسری خاتون جنسی تشدد کا شکار

یورپ میں ہر تیسری خاتون جنسی تشدد کا شکار
یورپ میں ہر تیسری خاتون جنسی تشدد کا شکار
کیپشن: European Ladies

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپ میں خواتین کیخلاف تشدد کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ حال ہی میں انسانی حقوق کے حوالے سے ایک تنظیم کی جاری رپورٹ کے مطابق ہر تین میں سے ایک خاتون اس بات کی شکایت کرتی ہے کہ 15برس کی عمر کے بعد سے اسے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے یا اس پر جسمانی تشدد کیا گیا۔ 8فیصد کا کہنا ہے کہ ان پر کسی بھی صورت میں تشدد کیا گیا۔ یورپی یونین کے 28ممبر مالک کی 42ہزار سے زائد خواتین کے انٹرویوز پر مشتمل اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی طرح کے تشدد کے حوالے سے ڈنمارک کی خواتین 57فیصد سب سے زیادہ نشانہ بنتی ہیں۔ دوسری جانب پولینڈ میں سب سے کم خواتین یعنی صرف 19فیصد کسی بھی طرح کے تشدد کا نشانہ بنتی ہیں۔ اس طرح فن لینڈ میں 47فیصد سویڈن میں 46فیصد خواتین تشدد کا نشانہ بنتی ہیں۔ مجموعی طور پر دنیا بھر میں ایک تہائی خواتین جنسی تشدد کا نشانہ بنتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -