سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں جنگلی سور کا دورہ ، سیکیورٹی انتظامات کی قلعی گئی

سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں جنگلی سور کا دورہ ، سیکیورٹی انتظامات کی ...
سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں جنگلی سور کا دورہ ، سیکیورٹی انتظامات کی قلعی گئی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کچہری میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایک جنگلی سور گھس آیا جہاں پتھرمارنے والے ایک سیکیورٹی اہلکارکو زخمی ، وکلاءو سائلین کی دوڑیں لگوانے کے بعد عدالت عظمیٰ کے احاطے سے جانے کے بعد الیکشن کمیشن میں داخل ہوگیاجہاں پارکنگ سے ہی واپس بھگادیاگیا۔ بتایاگیاہے کہ دونوں آئینی اداروں کا طواف کرنے سے پہلے بھی سور کہیں داخل ہوناچاہتاتھاجہاں مزاحمت سے زخمی ہوگیا، سور کے گھس آنے پر سیکیورٹی انتظامات کی قلعی بھی کھل گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی سخت سیکیورٹی کے باوجود عقبی دروازے سے ایک جنگلی سورمٹرگشت کرتے ہوئے گھس آیا جہاں سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں ۔ بپھرے ہوئے سور نے پتھر مارنے والے ایک سیکیورٹی اہلکار کو ٹکر مارکر زخمی کردیاتھا جس پر اُسے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ بتایاگیاہے کہ عقبی گیٹ سے داخل ہونے کے بعد سور ججز گیٹ کی طرف چلاگیاجہاں خدشہ تھا کہ کسی جج پر حملہ نہ کردے ، رینجرز اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اورآدھے گھنٹے کی تگ و دو کے بعد سور سپریم کورٹ کے احاطے سے نکل گیاتاہم پارکنگ میں بھی وکلاءاور سائلین کی دوڑیں لگ گئیں ۔ سپریم کورٹ کے احاطے سے نکلنے کے بعد سور الیکشن کمیشن کی عمارت میں گھس گیالیکن پارکنگ سے ہی سیکیورٹی اہلکار سور کا رخ موڑنے میں کامیاب ہوگئے ۔ مذاق میں لوگوں کا کہناتھاکہ کل ہی سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کی جلدازجلد تعیناتی کاحکم دیاتھا اور شاید سور معاملے پر توجہ دلانے کیلئے آیاہے ، پہلے سپریم کورٹ گیااورپھر الیکشن کیشن کو دروازہ بھی کھٹکھٹایا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ مرگلہ کی پہاڑیوں کے قریب ہی واقع ہے اورآس پاس جنگل ہی جنگل ہیں جہاں سے کبھی کبھار جنگلی جانور باہر آجاتے ہیں ۔ بتایاگیاہے کہ سپریم کورٹ میں داخلے سے قبل ہی سورزخمی تھا جو شایداِس سے پہلے ہی کہیں گھسا تھا۔ سور گھسنے کے بعد وکلاءنے سیکیورٹی انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ سیکیورٹی انتظامات فول پروف کیے جائیں ، سور کے داخلے سے سیکیورٹی انتظامات کی قلعی کھل گئی ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں