کوہاٹ کے قریب ٹریفک حادثہ ، پانچ افراد جاں بحق
کوہاٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) گمبٹ کے قریب راولپنڈی روڈ پر ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے ۔ ریسکیوذرائع کے مطابق گمبٹ کے قریب آئل ٹینکر اور مسافرکوچ آپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جبکہ تین ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔ لاشوں اور زخمیوں کو کوہاٹ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔