اب موبائل فون کی ضرورت نہیں ، ہاتھوں کو موبائل بنانیوالا ورچوئل پیٹنٹ رجسٹر
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل بنانیوالی کمپنی سامسنگ اب آپ کے ہاتھوں کو ’کی بورڈ ‘ کی شکل دینے کی تیاری میں ہے جس کیلئے سامسنگ نے ایک ورچوئل کی بورڈ پیٹنٹ رجسٹرکرالیاہے ۔اس کی بورڈ کی منفردبات یہ ہے کہ اس کے ذریعے آپ انگوٹھوں سے انگلیاں دباکر الفاظ تحریر کرسکتے ہیں ۔ماہرین کے مطابق سامسنگ بھی گوگل کی طرز پر ایک پراڈکٹ تیارکررہاہے ، اس ڈیوائس کے بعد صارفین کو موبائل فون اپنے ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ، وہ اُسے اپنی آنکھوں پر ہی پہن سکتے ہیں اوراپنی انگلیوں کے ذریعے اِسے کنٹرول کرسکتے ہیں ۔امید کی جارہی ہے کہ سامسنگ کی یہ تازہ ترین ایجاد موبائل فون کی دنیا میں انقلاب برپاکردے گی ۔