امریکی ڈرون طیارے نے پانچ افغان فوجی ’بھون ‘ دیئے
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانیوں کے بعد افغانی بھی اب امریکی ڈرونز کے زیر عتاب ہیں ۔ جمعرات کی صبح امریکی ڈرون نے ’غلطی‘سے پانچ افغان فوجیوں کو نشانہ بنا دیا جبکہ واقعہ میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئی ۔علاقائی افسر دین محمد داروش نے میڈیا کو بتا یا کہ ےہ حملہ زمین پر موجود افراد اور ڈرون آپریٹرز میں رابطوں کے دوران لا پرواہی کے باعث ہوا ۔اس علاقے میں اکثر شدت پسند آتے جاتے ہیں اور ڈرون حملے ہوتے رہتے ہیں ۔مقامی رہنماﺅں کی جانب سے اس واقعہ کی شدت مذمت کی جا رہی ہے کہ افغان چوکی پر حملے کی کوئی بھی منطق بیان نہیں کی جا سکتی ۔ایساف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں آئندہ اس قسم کے واقعات نہ ہونے کی یقین دہانی تو کرائی گئی ہے تاہم اب تک معافی نہیں مانگی گئی ۔