چین کا روبوٹ ہوٹل سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایسا ریسٹورنٹ بھی ہے جہاں انسانوں کی بجائے روبوٹ ویٹرزرکھے گے ہیں ، باورچی بھی رو بوٹس ہیں ۔چین کا شمالی شہر ’ہاربن‘ ویسے تو اپنے شدید موسم کی وجہ سے مشہورہے جہاں سردیوں میں آئس شو بھی منعقد کیاجاتاہے تاہم اب اس شہرمیں ایک انوکھااضافہ ہوچکاہے ۔ یہ اضافہ ایک رو بوٹ ریسٹورنٹ کاہے ۔ریسٹورنٹ میں تمام ویٹرزاور باورچی روبوٹ ہیں ، ہوٹل کا نام بھی ’روبوٹ ورلڈ‘ رکھاگیاہے اور آج کل یہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بناہواہے ۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ریسٹورنٹ ، سروس انڈسٹری کے مستقبل کا عکاس ہے ۔ آنیوالے وقتوں میں انسانوں کا زیادہ سے زیادہ کام روبوٹس سے لیاجائے گا۔