پوپ فرانسس نے چوری کااعتراف کرلیا
ویٹی کن سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)دوسروں کے گناہوں کا اعتراف سننے والے پوپ فرانسس نے ایک مردہ پادری کا صلیب چرانے کااعتراف کرلیا ہے ۔ اس جرم کا اعتراف اُنہوں نے پادریوں کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ پوپ فرانسس نے بتایاکہ ایک مشہورپادری ارجنٹائن کے دورے کے دوران وفات پاگئے اور وہ پادری کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے تواُن کے ہاتھ میں بند ایک نہایت خوبصورت صلیب پر نظرپڑی ۔ پوپ فرانسس کے مطابق دل کیاکہ یہ صلیب مردہ پادری کے ہاتھ سے نکال لی جائے جس کے بعد اُنہوں نے وہ صلیب اُٹھاکر جیب میں ڈال لی ۔ پوپ کے مطابق اب وہ چوری شدہ صلیب اپنی جیب میں رکھتے ہیں اور گناہ کا خیال آئے تو فوری طورپر صلیب کو ہاتھ لگا کر توبہ کرلیتے ہیں ۔