بھارت کابل میں بیٹھ کرپاکستان کوغیرمستحکم کررہاہے: منورحسن
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہاہے کہ بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کر رہا ہے،طالبان کے نام پر کارروائیاں کی جاتی ہیں۔ سعودی عرب میں تین روزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے روانہ ہونے سے قبل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سید منور حسن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کچہری میں دھماکوں سے طالبان کو بدنام کرنے والوں کے چہرے بے نقاب ہوگئے ہیں،حکومت نے مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے،فوج حکومت کاماتحت ادارہ ہے، اسے کمیٹی میں شرکت کا کہا جا سکتا ہے۔اُنہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان حکومت خود حکومت کا حصہ ہیں ، حصہ ہونے کے باوجود بھی عجیب و غریب باتیں کر رہے ہیں۔