مقتول رہنماءمعمرقذافی کا صاحبزادہ سعدی لیبیائی حکومت کے حوالے
طرابلس(مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجر نے لیبیا کے مقتول رہنماءمعمر قذافی کے بیٹے کو لیبیا حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ سعدی2011ءمیں معمر قذافی کے خلاف بغاوت میں ان کی ہلاکت کے بعد صحارا ریگستان کے ذریعے نائیجر فرار ہو گئے تھے۔سعدی لیبیا فٹبال فیڈریشن کے سربراہ اور کھلاڑی کے طور پر جانے جاتے ہیں اور ان پر لیبیا کی فٹبال فیڈریشن کی سربراہی کے دور میں طاقت اور مسلح دھمکیوں کے ذریعے زمینوں پر غیر قانونی قبضہ کا الزام ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق لیبیا کی حکومت نے کہا ہے کہ قیدیوں کے ساتھ بین الاقوامی معیار کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔اس سے قبل لیبیا نے متعدد بار نائیجر سے سعدی کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا جسے نائیجرنے ستمبر 2011ءمیں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پرپناہ دی تھی۔ نائیجر کا اصرار تھاکہ ان کے پاس ناکافی گارنٹی ہے کہ لیبیا کے نئے حکمران ان پر منصفانہ انداز میں مقدمہ چلائیں گے،سعدی پر اقوام متحدہ کی طرف سے سفری پابندیاں بھی ہیں اور ان کے اثاثے بھی منجمد ہیںجبکہ انٹرپول نے ان کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس بھی جاری کررکھے ہیں ۔