شاہد آفریدی ان فٹ لیکن پھر بھی کھیلیں گے؟

شاہد آفریدی ان فٹ لیکن پھر بھی کھیلیں گے؟
شاہد آفریدی ان فٹ لیکن پھر بھی کھیلیں گے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فیزیو اور میڈیکل سٹاف کی جانب سے شاہد آفریدی کو کل کا میچ نہ کھیلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شاہد آفریدی کی میچ فٹنس اس وقت 70فیصد ہے۔ماہرین کے مطابق اس حالت میں میچ کھیلنے سے شاہد آفریدی کی انجری زیادہ سنجیدہ صورت حال اختیار کر سکتی ہے اور ان کی فٹنس پر دور رس اثرات ہو سکتے ہیں تا ہم قومی ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے دوٹوک مﺅقف اپنایا ہے اور ان کا اصرار ہے کہ وہ ہر صورت میں ایشیاءکپ کا فائنل کھیلیں گے۔اب ٹیم مینجمنٹ اس حوالے سے تذبذب کا شکار ہے اور توقع ہے کہ حتمی فیصلہ میچ سے کچھ وقت پہلے کیا جائے گا ۔ےاد رہے بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران شاہد آفریدی کی ٹانگ کا مسل پل ہوگیا تھا۔

مزید :

کھیل -