ایشیاءکپ کیلئے سری لنکا فیورٹ قرار، پاکستانی فتوحات کا پلڑا بھاری

ایشیاءکپ کیلئے سری لنکا فیورٹ قرار، پاکستانی فتوحات کا پلڑا بھاری
ایشیاءکپ کیلئے سری لنکا فیورٹ قرار، پاکستانی فتوحات کا پلڑا بھاری

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مقابلے میں سری لنکا کو ایشیاءکپ کے فائنل کیلئے فیورٹ قراردیاجارہاہے لیکن پاکستان کچھ بھی کرسکتاہے جس کا اعتراف سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سابق عہدیدار نے بھی کیاہے ،مجموعی فتوحات پاکستان کے حصے میں ہی ہیں ۔دونوں ٹیمیں آخری بار 25فروری کو ایشیاءکپ کے افتتاحی میچ کے موقع پر ڈھاکہ میں ہی مدمقابل تھیں جہاں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے297رنز کاہدف دیالیکن گرین شرٹس 280رنز بنانے میں کامیاب ہوسکیں ، سنسنی خیزمقابلے کے بعد سری لنکا نے 16رنز سے پاکستان کوشکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔ایشیاءکپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طورپر 13میچ ہوئے جن میں سے سری لنکا نے 9اور پاکستان نے 4میچ جیتے ہیں ۔ مجموعی طورپر دونوں ٹیمیں 138میچ کھیل چکی ہیں جن میں پاکستان 80میچز کافاتح رہاجبکہ 53میچ سری لنکا جیتنے میں کامیاب رہا، ایک میچ ٹائی ہواجبکہ چار بغیرکسی نتیجے کے ختم ہوگئے تھے ۔

مزید : کھیل