نوازشریف،عمران خان کا ٹیلیفونک رابطہ کس نے کروایا؟

نوازشریف،عمران خان کا ٹیلیفونک رابطہ کس نے کروایا؟
نوازشریف،عمران خان کا ٹیلیفونک رابطہ کس نے کروایا؟

  

اسلام آباد(عثمان شامی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان گذشتہ کچھ عرصے میں متعدد ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ ان ملاقاتوں کا بنیادی مقصد ملک میں امن وامان کی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال تھا۔ چوہدری نثار علی خان نے عمران خان کو دہشت گردی کے خلاف حکومتی پالیسی کے بارے میں اعتماد میں لیا۔ یاد رہے کہ عمران خان اور چوہدری نثار علی خان زمانہ طالب علمی میں کلاس فیلوز بھی رہ چکے ہیں اور دونوں کے درمیان اب بھی گہری دوستی ہے۔ان ملاقاتوں میں سے ایک ملاقات کے دوران چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم نوازشریف سے عمران خان کا ٹیلی فونک رابطہ بھی کروایا۔اس فون کال میں دونوں رہنماﺅں نے مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ بہترین آپشن مذاکرات کے ذریعے دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں