ملائیشیاکے اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کو ’جنسی کیس‘ میں پانچ سال قید
کوالالمپور( مانیٹرنگ ڈیسک ) مقامی عدالت نے ملائیشیا کے اہم سیاسی رہنما انور ابراہیم کو غیر فطری فعل کے الزام میں پانچ سل؛ قید کیہ سزا سنا دی ہے جبکہ قبل ازیں انہیں بری کردیا گیا تھا ۔ ان پر 2008 میں ایک ملازم جنسی تعلق کا الزام لگایا گیا تھاجبکہ انہوں نے اس الزام کو ہمیشہ سیاسی قراردیا ہے۔ اس سزاکے بعد وہ الیکشن نہیں لڑسکیں گے جبکہ وہ ایک ریاست میں وزیراعلیٰ کے مضبوط امیدوار تھے ۔ان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ بوکھلائے ہوئے ہیں اور ’15 برس بعدمجھے دوبارہ جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں لیکن وہ اعلیٰ ترین عدالت میں اپیل کریں گے۔