کشمیری طلبہ سے یکجہتی کیلئے پنجاب اسمبلی میں آ ﺅٹ آف ٹرن قرارداد کی اجات نہ ملی

کشمیری طلبہ سے یکجہتی کیلئے پنجاب اسمبلی میں آ ﺅٹ آف ٹرن قرارداد کی اجات نہ ...
کشمیری طلبہ سے یکجہتی کیلئے پنجاب اسمبلی میں آ ﺅٹ آف ٹرن قرارداد کی اجات نہ ملی

  

لاہور ( نامہ نگار خصوصی ) ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف پاکستانی فتح کاجشن منانے کی پاداش میں زیرعتاب آنے والےبھارتی یونیورسٹی کے کشمیری طلبہ سے یکجہتی کیلئے پنجاب   اسمبلی میں آﺅٹ آف ٹرن قرارداد پیش کی اجازت نہ ملنے پر پیپلزپارٹی کے خرم جہانگیر وٹو واک آﺅٹ کرگئے ۔بھارت میں ان کشمیری طلبہ کیخلاف’ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر بغاوت کے الزام میں مقدمہ کیا گیا تھا ۔ پوائنٹ آف  آرڈر یا کسی ضابطے اور مائیک استعمال کیے بغیر بات کرتے ہوئے خرم جہانگیروٹو نے کشمیری  طلبہ  کے معاملے پر آئوٹ آف ٹرن قرارداد پیش کرنے کی اجازت مانگی  جو نہ ملنے پر وہ ایوان سے واک آﺅٹ کر گئے۔

مزید : قومی