وزن کم کرنے کی خواہش ہے تو اپنے قریبی دوست سے رابطہ کریں،سائنسدانوں نے مشورہ دے دیا

وزن کم کرنے کی خواہش ہے تو اپنے قریبی دوست سے رابطہ کریں،سائنسدانوں نے مشورہ ...
وزن کم کرنے کی خواہش ہے تو اپنے قریبی دوست سے رابطہ کریں،سائنسدانوں نے مشورہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) وزن کم کرنے کے لئے ورزش کرنا یا خوراک میں کمی کرنا تو ضروری ہے ہی لیکن سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس سے بھی ضروری یہ ہے کہ آپ وزن کم کرنے کی مہم میں کسی دوست یا عزیز کے ساتھ مل کر شامل ہوں۔ سیزنل بیریز کمپنی کے لئے کئے گئے ایک سروے میں معلوم ہوا کہ جو لوگ اکیلے وزن کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرپاتے جبکہ اگر وزن کم کرنے کا پروگرام کسی دوست یا عزیز کے ساتھ مشترکہ طور پر شروع کیا جائے تو اس میں کامیابی کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں۔

موٹاپے کی اہم ترین وجہ جس پر ہم نے آج تک دھیان نہیں دیا،سائنسدانوں نے بتا دی
 اس تحقیق کے بارے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1750 افراد کے ایک سروے میں معلوم ہوا کہ کسی کے ساتھ مل کر وزن میں کمی کی کوشش کرنے والوں کو 89 فیصد کامیابی حاصل ہوئی۔ ان لوگوں نے مخصوص وقت میں 8پاﺅنڈ وزن کم کیا جبکہ ان کے مقابلے میں تنہا کوشش کرنے والے محض 6 پاﺅنڈ کم کرپائے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے جب آپ کسی کے ساتھ مل کر وزن میں کمی کی کوشش شروع کرتے ہیں تو مقابلے کی فضا پیدا ہوجاتی ہے، آپ کا عزم مضبوط رہتا ہے اور ایک دوسرے کی سپورٹ بھی حاصل رہتی ہے۔ وزن کم کرنے کے لئے میاں بیوی کی شراکت کو سب سے موثر اور کامیاب پایا گیا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -