شوبز کیساتھ گھریلو امور کو بیلنس رکھنا بڑا امتحان ہوتا ہے ‘ اداکارہ ثناء
لاہور (این این آئی ) اداکارہ ثناء نے کہا کہ دیگر اداکاروں کی نسبت میرے لئے بہت سے چیلنجز ہوتے ہیں جن کو میں ڈسپلن کے ذریعے کنڑول کرنے کوشش کرتی ہوں ، شوبز کیساتھ گھریلو امور کو بیلنس رکھنا بڑا امتحان ہوتا ہے اور میری ذمہ داریاں دوسری اداکاراؤں سے زیادہ مشکل ہیں ۔ انہوں نے ’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی عورت باشعور ہوچکی ہے اور اس کو اچھے اوربرے کی پہچان ہے ،عورتوں کو اپنے مقام اور مرتبے کا علم ہونا چاہیے ۔ عورتوں کو خود ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہیے تاکہ معاشرے میں ان کا مقام اور وقار برقرار رہے ۔ انہوں نے کہاکہ شوبزمیں جیلسی کا عنصر بہت زیادہ پایا جاتا ہے لیکن یہی جیلسی اچھی اداکاری کے مقابلے بازی میں ہو تو ٹی وی ڈرامہ سیریل اور فلموں کا معیار مزید بہتر ہوسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ میں پروفیشنل اداکارہ ہوں اور خالصاًاپنے کام کو مخلص اور بھرپور محنت سے کرتی ہوں ۔ اداکارہ ثناء نے کہاکہ آج خد انے مجھے جو عزت اور مقام دیا ہے اس میں میری محنت اور لگن شامل ہے اور خاص طور پر میرے شوہر فخر امام نے قد م باقدم میر اساتھ دیا ہے ۔اداکارا ثناء کل (اتوار )8مارچ کو نجی ٹی وی چینل کے لائیوشو میں شرکت بھی کرینگی۔