بھارت کی عمدہ پرفارمنس،ویسٹ انذیز کی مشکلات میں اضافہ

بھارت کی عمدہ پرفارمنس،ویسٹ انذیز کی مشکلات میں اضافہ
بھارت کی عمدہ پرفارمنس،ویسٹ انذیز کی مشکلات میں اضافہ

  

 بھارت کی کرکٹ ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی اپنے نام کرلی اس میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے اتنا بڑا سکور نہیں کیا تھا لیکن اس کے باوجود میچ کانٹے دار ثابت ہوا اور بھارت کی مضبوط بیٹنگ کی وجہ سے میچ بھارتی ٹیم نے اپنے نام کرلیا اور اس طرح اس نے اپنے پول میں اپنی پوزیشن کو پہلے نمبر پر ہی رکھا اس میچ میں بھارتی باؤلرز نے بہت عمدہ کھیل پیش کیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بہت کم سکور پر آؤٹ کرلیا اس کے باوجود ویسٹ انڈین باؤلرز نے میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کی اور عمدہ پرفارمنس کا مظاہر ہ کیا ویسٹ انڈین باؤلرز نے تو اپنا کردار اچھی طرح ادا کیا لیکن بیٹسمین عمدہ کھیل کا مظاہرہ نہیں کرسکے اور جلدی جلدی آؤٹ ہوتے گئے اگر ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے اس میچ میں250 سکور کیا ہوتا تو اس میچ میں اس کے جیتنے کے امکانات بڑھ جاتے لیکن بھارت کو اس نے باؤلنگ میں ٹف ٹائم ضرور دیابھارتی ٹیم کی اب تک کارکردگی سب سے اچھی رہی ہے اور جس طرح اس نے کھیل پیش کیا ہے وہ اس وقت سب ٹیموں سے آگے ہے ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے بہت ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور نصف سنچری سکور کی اور ا ن کی طرف سے سکور بننے کی وجہ سے ویسٹ انڈین ٹیم اتنا سکور کرسکی بھارتی فیلڈنگ میچ میں خراب نظر آئی اور کھلاڑیوں نے کئی کیچ ڈراپ بھی کئے لیکن اس کے باوجود ویسٹ انڈین بلے باز اس کا فائدہ اٹھانے میں ناکام نظر آئے اس میچ میں کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم کے حوصلے یقینی طور پر بلند ہوگئے ہیں جس کا اس کو اپنے اگلے میچوں میں ضرور فائدہ حاصل ہوگا بھارتی ٹیم نے اب آسان حریفوں کے خلاف میدان میں اترنا ہے اور ٹیم کی اب تک کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ و ہ اپنے اگلے دو میچ بھی آسانی سے جیتنے میں کامیاب ہوجائے گی اور اس کے بعد کوارٹر فائنل میں بھی وہ عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کر ے گی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو اس میچ میں شکست کے بعد اب اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرنے کے لئے مشکلات پیش آسکتی ہیں لیکن ابھی اس کے پاس اپنے اگلے میچ بڑے مارجن سے جیتنے کا موقع ہے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان دھونی نے جس طرح ٹیم کی کپتانی کی اور اس کے بعد مشکل وقت میں بیٹنگ کی وہ قابل تعریف ہے اور ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کو اس ورلڈ کپ میں کامیابی دلوانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔

مزید : کالم