پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ بارش سے متاثرہونے کاامکان

پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ بارش سے متاثرہونے کاامکان

 آکلینڈ(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اورجنوبی افریقہ کے مابین آج آکلینڈمیں کھیلاجانیوالامیچ بارش سے متاثرہونے کاامکان ہے۔آکلینڈمیں گذشتہ روزبھی وقفہ وقفہ سے بارش ہوتی رہی اورامکان ہے کہ آج بھی بارش ہوگئی جس کی وجہ سے پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیموں کے مابین میچ متاثرہوسکتاہے ۔بارش سے میچ متاثرہونے کی صورت میں پاکستان اورجنوبی افریقہ کوایک ایک پوائنٹ ملے گاجس سے پاکستان کے کواٹرفائنل مرحلے تک پہنچے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔پاکستانیوں نے بارش کی دعائیں مانگناشروع کردیں تاکہ پاکستان کوبارش کافائدہ ملے اوروہ اگلے میچ میں آئرلینڈکوہراکرآگلے مرحلے میں داخل ہو میچ بارش کی وجہ سے نہ ہونے سے پاکستانی ٹیم کو فائدہ بھی مل سکتا ہے جبکہ شائقین کی خواہش ہے کہ میچ ضرورکھیلا جائے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...