صحافی جسوندر سدھو سے بدتمیزی کرنے پر ویرات کوہلی کو سخت وارننگ
نئی دہلی( نیٹ نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ نے صحافی جسوندر سدھو سے بدتمیزی کرنے پر ویرات کوہلی کو سخت وارننگ دیتے ہوئے آئندہ ایسے رویئے سے اجتناب برتنے کی ہدایت کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ نے صحافی جسوندر سدھو سے بدتمیزی پر بلے باز ویرات کو ہلی کو متنبہ کیا ہے کہ مستقبل میں ایسا رویہ اختیار نہ کیا جائے۔