مصباح الحق نے مزید ایک سال ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا عندیہ دے دیا

مصباح الحق نے مزید ایک سال ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا عندیہ دے دیا

 آکلینڈ( سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے مزید ایک سال تک ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا عندیہ دے دیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ کرکٹ سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا ابھی کوئی ارادہ نہیں، ایک سال بعد ہی اس بارے میں فیصلہ کریں گے کہ وہ مزید کتنی کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ملک کیلئے بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...