پاک پروٹیز ٹاکرا ، افتتاحی بلے بازناصر جمشید آج آرام کرینگے

پاک پروٹیز ٹاکرا ، افتتاحی بلے بازناصر جمشید آج آرام کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 آکلینڈ ( سپورٹس رپورٹر) عالمی کپ میں قومی شاہینوں نے پروٹیز پر جھپٹنے کی تیاریاں مکمل کر لیں ، پول بی کے اہم معرکے میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج ٹکرائیں گی۔ ورلڈ کپ کے 29 ویں مقابلے میں شاہین اور پروٹیز پوائنٹس کی جنگ کیلئے پنجہ آزمائی کرینگے۔ میچ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شیڈول ہے۔ٹیم ذرائع کے مطابق اہم میچ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ مسلسل آؤٹ آف فارم ناصر جمشید کی جگہ سرفراز احمد کو آزمایا جا سکتا ہے۔ پروٹیز ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ریلی روسو کو فرحان بہاردین کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے جبکہ کائل ایبٹ کی جگہ ویرون فلانڈر کو موقعہ دیا جاسکتا ہے۔ دونوں ٹیموں کے کپتان کامیابی حاصل کر کے ایونٹ میں آگے بڑھنے کے لیے پرعزم ہیں سرفراز احمد جو ٹیم کے ساتھ تو موجود ہیں لیکن ان کو اب تک قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے ایک بھی میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔