خواہش ہے کے پاکستان جنوبی افریقہ کیخلاف کامیابی حاصل کرے، شائقین

خواہش ہے کے پاکستان جنوبی افریقہ کیخلاف کامیابی حاصل کرے، شائقین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 آکلینڈ(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیموں کے مابین آکلینڈمیں کھیلاجانیوالامیچ دیکھنے کے لئے دنیابھرسے پاکستانیوں کی کثیر تعداد گزشتہ روزآکلینڈپہنچی۔پاکستان،دبئی،کویت،امریکہ،کینیڈا،انگلینڈ،آسٹریلیااوردوسرے ممالک سے میچ دیکھنے کے لئے آنیوالے پاکستانیوں میں بہت زیادہ جوش وخروش پایاجاتاہے اوروہ اس اہم میچ میں پاکستان کی کامیابی کے لئے پرامیدہیں اس سلسلہ میں نیوزی لینڈمیں رہائش پاکستانیوں اورپاکستان سمیت دنابھرسے آئے ہوئے پاکستانیوں نے پاکستان کے میچ جیتنے کے بعدجشن منانے کے بھی انتظامات کئے ہیں۔روزنامہ پاکستان کے نمائندہ افضل افتخارسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے محمدعمران،عثمان بٹ،آمنہ طارق ،ملائکہ یوسف اورہماسمیت دیگرنے اظہارخیال کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین اور دیگر عہدیداران کوتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ معین خان کے معاملہ میں پاکستان کرکٹ بورڈکی اہم شخصیات بھی ملوث ہیں ورنہ یہ کیسے ہوسکتاہے کہ معین خان کے پاکستان پہنچتے ہی پاکستان میچ جیتناشروع ہوگیااورکھلاڑیوں کی کارکردگی میں بھی بہتری آئی۔ انکاکہناتھاکہ جوکھلاڑی اچھی کارکردگی کامظاہرہ نہیں کررہے انکوباربارچانس دینے کی بجائے انکی جگہ نیوٹیلنٹ کوموقع دیاجائے۔عمارہ ،سونیہ،بینش اورجمیل کاکہناتھاکہ آج ہونیولامیچ بہت اہمیت کاحامل ہے انشاء اللہ جیت ہماری ہوگی۔