پاکستانی کرکٹ ٹیم بارش کی وجہ سے پریکٹس نہ کرسکی

پاکستانی کرکٹ ٹیم بارش کی وجہ سے پریکٹس نہ کرسکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 آکلینڈ( سپورٹس رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم بارش کی وجہ سے پریکٹس سیشن میں شرکت نہ کرسکی پاکستانی ٹیم جس نے آج جنوبی افریقہ کے خلاف آکلینڈ کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کھیلنا ہے بارش کی وجہ سے گراؤنڈ میں پریکٹس سے محروم رہی ٹیم کی پریکٹس سے قبل بارش ہوئی جبکہ جب ٹیم اپنے مقررہ وقت پر گراؤنڈ میں آئی تو اس وقت بھی ہلکی ہلکی بارش شروع ہوگئی جس کی وجہ سے وہ واپس ڈریسنگ روم میں چلی گئی جبکہ اس موقع پر کھلاڑیوں نے پرستاروں کو آٹو گراف بھی دئیے اور فاسٹ باؤلر محمدعرفان نے پرستاروں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں پاکستانی کھلاڑی پریکٹس نہ کرنے کی وجہ سے پریشانی کا شکار نظر آرہے تھے۔