ابتدائی میچز میں سرفراز کو نہ کھلانے پر حیرانی نہیں ہوئی، میانداد

ابتدائی میچز میں سرفراز کو نہ کھلانے پر حیرانی نہیں ہوئی، میانداد

 کراچی(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وکوچ جاوید میاں داد نے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو ڈراپ کیے جانے کی ہیڈ کوچ وقار یونس کی منطق پر سوالیہ نشان اٹھادیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میں جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ ابتدائی میچز میں سرفراز کو نہ کھلانے پر انہیں حیرانی نہیں ہوئی کیوں کہ ٹیم مینجمنٹ انہیں صرف وکٹ کیپر کے طور پر دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ وقار یونس کی منطق سے متفق نہیں اور سرفراز کو قابل بلے باز سمجھتے ہیں، اگر ٹیم مینجمنٹ سرفراز کو اوپنر نہیں بھی کھلانا چاہتی تو کسی ان فارم بلے باز سے اوپن کرواکر سرفراز کو کسی نیچے کے نمبر پر کھلایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وقار کو سرفراز کی وکٹ کیپنگ پر شکوک و شبہات نہیں ہونے چاہئیں، وہ یقیناً وکٹ کیپنگ میں عمر اکمل سے بہتر چوائس ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...